تفتان،انجمن تاجران تفتان کی کال پر زیروپوائنٹ کی بندش کے خلاف احتجاج اور شٹرڈاون ہڑتال
سرحدی شہر تفتان میں انجمن تاجران تفتان کی کال پر زیروپوائنٹ کی بندش کے خلاف احتجاج اور شٹرڈاون ہڑتال کی گئی،مظاہرے میں تجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 4 مہینوں سے زیروپوائنٹ کی بلاوجہ بندش سے تفتان سمیت پورے ضلع چاغی میں ایرانی اشیاء خوردونوش کی شدید قلت ہیں اور زیروپوائنٹ میں کام کرنے والے 4000 مزدوروں کا معاشی قتل عام 4 مہینے سے جاری ہے،ایرانی حکام 1958 کے معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کرتے ہوئے زیروپوائنٹ گیٹ کو بلاوجہ بند کر رہا ہے،جسکی وجہ سے تفتان کے عوام اپنے گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنے پرمجبور ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا اگر زیروپوائنٹ گیٹ کو نہیں کھولا گیا تو 21 اپریل بروز ہفتہ کو پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔