اسلام آباد، راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف یورولوجی 15 مئی تک افتتاح نہیں ہوا تو ایک سال التواء کا شکار ہو جائے گا،حنیف عباسی
مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عوامی نوعیت کے جاری منصوبوں کے فنڈز روکنے کی بھی ہدایت کی ہے، ان فنڈز کا ووٹر سے کوئی تعلق نہیں، طاقت ور لوگوں سے کہوں گا، راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف یورولوجی 15 مئی تک افتتاح نہیں ہوا تو ایک سال التواء کا شکار ہو جائے گا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے پی کے کا 30 فیصد سنبھال رہا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ووٹ نواز شریف نے نام پر ملنے ہیں ، جولوگ روز کہتے ہیں کہ ہم کام نہیں کرتے، ہم کام کررہے ہیں، اس کام کو تو ہونے دیں، ایک نہیں ، نوازشریف پر ایک ہزار ٹکٹ وار کےپھینک دیں۔
حنیف عباسی کامزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کا 15،20 روز میں افتتاح ہونا تھا، مگرفنڈز نہ ملے تو ایک سال التواء ہوگا، لاکھوں مریضوں نے مستفید ہونا تھا، اس میں تاخیر کا کون ذمہ دارہوگا ،سال پہلے تک تاخیر کا شکار تھا، اب نہیں ہے، اب تو ہسپتال کی مشینری آنے والی ہے۔