Apr 18, 2018 11:30 am
views : 471
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Increases By 190 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،190پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسر ےروزبد ھ (18اپریل
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 190 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45992 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 245 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 168 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،66 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔