Apr 18, 2018 02:46 pm
views : 416
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs Federal Cabinet Meeting
اسلام آباد ،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس
وفاقی کابینہ کےخصوصی اجلاس میں 3سالہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی منظوری دے دی
گئی،3سالہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں وسیع البنیاد4 اہداف مقرر کیےگئے جس میں
قرضوں میں اضافہ کوروکنے کی حکمت عملی بھی شامل ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت
وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز
پرغور کیا گیا۔
ترجمان کےمطابق وفاقی سیکرٹری خزانہ نے3 سالہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر پیش
کیااورملکی معاشی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ نئے اقتصادی
اصلاحاتی پیکج اور ٹیکس اصلاحات سے آئندہ مالی سالوں میں ریونیو میں اضافہ
ہوگا۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کابینہ ارکان کو اپنی تجاویز دینے کی ہدایت
کرتے ہوئے کہاکہ مالیاتی وصولیوں کےنظام کومستحکم اور بہترکیاجائے ۔
وفاقی کابینہ نے بجٹ اسٹریٹجی پیپرکی منظوری دیتے ہوئے 4اہداف مقررکیےجن
میں ترقی کی شرح کوبرقرار رکھنا، فیسکل کانسالیڈیشن کویقینی بنانا،بیلنس
آف پیمنٹس کومینج کرنا اورقرضوں پر انحصار کم کرنا شامل ہے۔