Apr 18, 2018 05:49 pm
views : 370
Location : Sindh Assembly
Karachi- Information Minister Sindh Nasir Hussain Shah Media Talk
کراچی،کے الیکٹرک کی نااہلی اپنی جگہ ہے لیکن گیس کمپنی کا گیس مہیا نہ کرنا ایک ایشو ہے،ناصر حسین شاہ
سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی نااہلی
اور وفاق کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کراچی میں بجلی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے،کے
الیکٹرک کی نااہلی اپنی جگہ ہے لیکن گیس کمپنی کا گیس مہیا نہ کرنا ایک
ایشو ہے جس کی وجہ سے شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،پانی کی کمی کی
وجہ بھی لوڈ شیڈنگ اور بریک ڈاؤن ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دس بسیں چلا کر کوئی بہت بڑا تیر نہیں
مارا تاہم شہریوں کو سہولت فراہم کرنے میں یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے۔
نگران حکومت کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ سیسی جماعتیں ایک دسرے سے رابطہ کرتی رہتی ہیں جو مشاورتی عمل کا حصہ ہیں۔