Apr 18, 2018 06:12 pm
views : 436
Location : Sindh Assembly
Karachi- PTI MPA Seema Zia Media Talk
کراچی،پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی سیما ضیا کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
سندھ اسمبلی نے دوران حمل خواتین ملازمین کی چھٹیوں کو بڑھانے کا پرائیوٹ
بل متفقہ طور پر منظور کرلیا جو پی ٹی آئی کی خاتون رکن ڈاکٹر سیما ضیا نے
پیش کیا تھا,سندھ اسمبلی نے اسکن لیزر ٹریٹمنٹ پرائیویٹ بل اور اسٹریٹ
چلڈرن کے لیے شیلٹر ہوم کا پرائیویٹ بل منظور کرلیا یہ دونوں بل بھی پی ٹی
آئی کی ڈاکٹر سیما ضیا کی جانب سے پیش کیے گئے تھے۔
اس حوالے سے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر سیما
ضیا کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت کی حالت بہتر نہیں ہے جب بچے بڑے ہوں گے تو
انکی جسمانی اور ذہمنی صحے اچھی نہیں ہوگی کہ وہ حالات کا مقابلہ کر
سکیں،حالیہ ریسرچ کت مطابق بچوں کو ماں کا دودھ پلایا جانے ضروری ہے،بل کے
مطابق کام کرنے والی عورتوں کو حمل ٹھہرنے سے پہلے اور بچے کی پیدائش کے
بعد عورتوں کو چھٹیا دی جائیں،حکومت کی جانب سے تو چھٹی دی جاتی ہے لیکن
غیر سرکاری اداروں میں بھی چھٹی دی جائے۔
سیما ضیا کا مزید کہناتھاکہ جن اداروں میں عورتوں کی تعداد دس فیصد سے زائد ہے وہاں ڈے کیئر سینٹر بنائے جائیں۔