Apr 18, 2018 06:22 pm
views : 397
Location : Civil Secretariat
Lahore- Teachers Protest
لاہور، پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسویسی ایشن کا مطالبات کے حق میں دھرنا
پنجاب بھر کے کالج اساتذہ نے مطالبات کے حق میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے غیر
معینہ مدت کے لیے احتجاجی دھرنا دے دیا ہے، اکیڈ مک سٹاف ایوسی ایشن پنجاب
یونیورسٹی کے رہنماؤں اوراسکول اساتذہ کی نمائندہ تنظیم پنجاب ٹیچرز یونین
کے رہنماؤں نے بھی کالج اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں شرکت
کا اعلان کیا ہے۔
کالج اسا تذہ کے بنیادی مطالبات میں پے پروٹیکشن ، اپ گریڈیشن، ٹائم سکیل،
اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور دیگر شامل ہیں، پنجاب پروفیسرز اینڈ
لیکچررز ایسویسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک
دھرنا جاری رکھیں گے۔
اساتذہ کے دھرنے کے سببسول سیکریٹریٹ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام
ہوگیا ہے جس کے سب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔