Apr 18, 2018 06:49 pm
views : 455
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 323 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 323 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ (18اپریل
2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 323 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45478 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا،مارکیٹ کا آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے118 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،231 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔