بہالپور ، تاجران ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،صدر بہاولپور چمبر آف کامرس
وفاقی ٹیکس محتسب و ایڈوائزر سلیم رضا آصف نے کہا ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اور چیمبر
آف کامرس میں تعلقات بہتر بناکر تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کئے جا
سکتے ہیں۔
بہاولپور کاروباری حضرات کی بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب
ایڈوائزر سلیم رضا آصف کا کہنا تھا کہ تمام تر معملات وفاقی محتسب کی
نگرانی میں خوش اسلوبی کے ساتھ ہورہے ہیں، ٹیکس ادا کرنے والے کاروباری
حضرات ٹیکس سے متعلق معاملات کے حل کے لیے بلا کسی روک ٹوک کے ان کے پاس آ
سکتے ہیں۔ تاجر برادری کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
وفاقی محتسب کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ادارہ ان اداروں میں شامل ہے جو
پیپر لیس ہیں جہاں پر تاجران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاتے ہیں۔
تقریب سے بہاولپور چمبر آف کامرس کے صدر اعجاز ناظم نے اپنے خطاب میں کہا
کہ تاجران ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے ان کے
مسائل کم سے کم وقت میں حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
اعجاز ناظم نے وفاقی ٹیکس محتسب ایڈوائرز سلیم رضا آصف کا چمبر آف کامرس
میں آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا انکا کہنا تھا کہ تاجر برادری بہت سے ٹیکس
کے معملات پر معلومات نا ہونے پر پریشان ہوتی ہے آج کی بیٹھک کا مقصد باہمی
خدشات دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھانا تھے جو ان اداروں میں بھی جانے سے
بھی گھبراتے ہیں۔
بہاولپور چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب میں وفاقی ٹیکس محتسب سلیم
رضا آصف کے ساتھ چیف کمشنر انکم ٹیکس شبان بھٹی کمشنر انکم ٹیکس عابد رضا
بودلہ چمبر آف کامرس کے نائب صدر عمیر سلیم اور دیگر عہدے داران نے بھی
شرکت کی۔
اس موقع پر بہاولپور چمبر آف کامرس کے صدر اعجاز ناظم نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
وفاقی ٹیکس محتسب ایڈوائرز سلیم رضا آصف نے کہا