پشاور،پولیس کی کارروائی،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
پشاور پولیس نے تھانہ ریگی کی حدودغزالی میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری
مقدارمیں اسلحہ،گولہ بارود اورخودکش جیکٹس برآمدکرلی ہیں کارروائی میں تین
عدداینٹی ٹینک،بھاری مائینز اور 1عددراکٹ لانچر ،تین راکٹ لانچر گولے،سات
عدد مارٹر گولے، 9عدد آرپی جی سیون فیور برآمدکرلئے ہیں جبکہ
100عددڈیٹونیٹرز، 18عددٹائم پنسل، خودکش جیکٹ میں استعمال ہونےوالا مواد
بھی برآمد کر لئے گئے ہیں،برآمد بارودی مواد میں10عدددستی بم شامل ہے۔
ایس ایس پی اپریشن جاوید اقبال نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
کہا کہ دہشتگرد عبداللہ اور ممتاز چھپاے کے وقت مکان موجود نہیں تھے،پولیس
نےدودہشتگردوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزمان17مقدمات میں پولیس کومطلوب
ہیں،دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سےہے۔