گوجرانوالہ،کامن ویلتھ گیمزمیں ریسلنگ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ریسلر انعام بٹ کا والہانہ استقبال
کامن ویلتھ گیمزمیں ریسلنگ میں پاکستان کو ایک گولڈ اوردوبرانز میڈلز جیتنے
والے قومی ہیروزکا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا گیا،گولڈ میڈلسٹ انعام
بٹ کا اپنے شہرگوچرانوالہ میں بھی شاندارویلکم کیا گیااورانہیں خصوصی بگھی
پر بٹھا کر گھرلایا گیا،گوجرانوالہ کے شہریوں نے اپنے ہیرو کو پھولوں
کےہار پہنا کر والہانہ استقبال کیاشہریوں نے ، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور
انعام بٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انعام بٹ کو کندھوں پر اٹھا لیا،
لیکن بدقسمتی سے کوئی حکومتی نمائندہ وہاں موجود نہیں تھا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انعام بٹ کے لئے پچاس لاکھ روپے انعام دینے
کا اعلان کیا جبکہ ویٹ لفٹنگ میں کانسی کے تمغے حاصل کرنے والوں کیلئے بھی
نقد انعام کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں انعام بٹ نے86 کلو گرام کیٹگری میں بھارتی
اور کینیڈین پہلوانوں کو پچھاڑا، فائنل میں انعام بٹ نے اپنے نائیجیرین
حریف میلون بیبو کو ایک بھی پوائنٹ حاصل نہیں کرنے دیا،انعام بٹ نے86
کلوگرام کیٹگر میں گولڈجبکہ طیب رضا اورمحمد بلال نے کانسی کے تمغے حاصل
کیے۔