کراچی، ہمارامینڈیٹ چھیننے کی تیاری کرلی گئی ہے,, ہمارےتحفظات دورہونےکےبعدہی انتخابات صاف وشفاف ہونگے،فاروق ستار
ایم کیوایم پاکستان کےسربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نےکہاہےکہ پارٹی کی صورتحال
کا ناجائزاستعمال نہیں ہونا چاہئے, ہمارامینڈیٹ چھیننے کی تیاری کرلی گئی
ہے,, ہمارےتحفظات دورہونےکےبعدہی انتخابات صاف وشفاف ہونگے۔
پی آئی بی کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کمسن بچی سے گھناونا عمل قابل مذمت ہے،معاشرے
میں درندگی اورسفاکیت کا اضافہ ہورہا ہے،شعبہ خواتین کو مقتول بچی کے
گھرتعزیت کیلیےبھیجیں گے۔
اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ باہمی احترام بالائےطاق رکھ
کرخواتین اراکین کوبھی نہیں بخش رہے،نگہت مرزا کے ساتھ سینیٹر نے جو کیا وہ
انتہائی ناقابل فہم ہے، خالد مقول صدیقی سے بات کریں گے،فاروق ستار نے کہا
میں نے کسی کو نہیں کہا کہ آپ بہادر آباد چھوڑ کر پی آئی بی آجائیں، اپنے
ساتھیوں کو پابند کیا کہ ہمیں چھینا جھپٹی نہیں کرنی،لیکن میرے ساتھی پانچ
فروری کے بعد اختلاف کو میڈیا میں لے آئے،ایم کیو ایم کے اختلاف کو گھر میں
رہنا چاہیے تھا۔
فاروق ستار نے مزید کہاکہ پارٹی کی پوزیشن کا ناجائز استعمال کوئی نہ کرے،
پارٹی کے تنازعات حل ہوجائیں گےتاہم یہ طےکرنا ہوگاکہ پارٹی چلانےکا طریقہ
کار کیاہوگا۔