کوئٹہ،مسلم لیگ ن کے 35 صوبائی و ضلعی عہدیدران بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری، صوبائی وضلعی
عہدیداران نے کارکنوں سمیت اپنی پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے بلوچستان عوامی
پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا, مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری نصیب اللہ
بازئی نے 35 صوبائی و ضلعی عہدیدران کے ہمراہ حکومتی پارٹی کی پالیسیوں پر
تنقید کرتے ہوئے اسے الوداع کہا۔
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما
سعید اللہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ لسانی بنیادوں پر سیاست کرتے
ہیں اور کچھ لوگ مذہب کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں بلوچستان کے سیاستدانوں
نے عوام کو اب تک کچھ نہیں دیا ۔