Apr 19, 2018 11:42 am
views : 531
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 135 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،135 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (19 اپریل
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس135 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45343 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 273کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 101 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،157 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔