لاہور ، پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صد محمد شہبازشریف سے پاکستان مسلم لیگ( ن) سندھ کے عہدیداروں کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر و وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان مسلم لیگ( ن) سندھ کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر ، وفاقی وزراء خواجہ
سعد رفیق ، سعید ایاز علی شیرازی ، سینیٹرز راحیلہ مگسی ، آصف علی کرمانی ،
اسعد علی خان جونیجواور سلیم ضیا بھی ملاقات میں موجودتھے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے کہا لوڈشیڈنگ
اور دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آنے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں۔صنعت
و تجارت میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔مسلم لیگ( ن) کی قیادت کی کاوشوں سے
انرجی بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا۔وہ وقت دور نہیں جب لوڈشیڈنگ
ماضی کا قصہ بن کر رہ جائے گی۔
وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہالوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آنے سے کراچی
سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں۔کراچی میں
امن وامان برسوں سے خواب بن چکا تھا۔پاک فوج او ر سکیورٹی اداروں کی کاوشوں
اور قربانیوں سے کراچی میں امن لوٹ آیاہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت
دہشتگردی کے عفریت پر قابو پانے کیلئے یکسو ہوکر کام کیا۔
پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر نے کہا کراچی میں قیام امن کا کریڈٹ مسلم
لیگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔پاکستان ہم سب کا ہے ،ملک کی ترقی اور عوام کی
خوشحالی کیلئے سب کو مل جل کر تندہی سے کام کرنا ہے۔