Apr 19, 2018 07:26 pm
views : 463
Location : Jinnah Medical Complex
Dera Ismail Khan- NAB Action, Jinnah Medical Complex Sealed
ڈیرہ اسماعیل خان،سرکاری اراضی پر کمرشل پلازہ کی تعمیر،نیب ٹیم کی کارروائی
سرکاری اراضی پر کمرشل پلازہ کی تعمیر، نیب کی ٹیم ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ
گئی جس نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جناح میڈیکل کمپلیکس
نامی پلازہ کو سیل کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے بتایا کہ
جناح کمپلیکس کی تعمیر کے دوران مشرق کی طرف تیس فٹ سرکاری اراضی پر قبضہ
کیا گیا تھا جو پلازہ کی لمبائی کے حساب سے کم و بیش چودہ مرلے بنتی ہے اور
جس کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔
فہید اللہ خان نے مزید کہا کہ نجی عمارت کی سرکاری اراضی پر تعمیر کے اس
عمل میں خود تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیرہ کے کچھ اہلکار ملوث تھے جن کے
خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں ۔
دوسری جانب پلازہ کے مالک لاہور خان نامی شخص نے الزام لگایا کہ نیب اہلکار
ان سے کروڑوں روپے کی رشوت طلب کرتے رہے جو نہ دینے پر انہوں نے میرے ساتھ
یہ زیادتی کی ہے۔
لاہور خان نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ اراضی سرکاری نہیں بلکہ اس عمارت میں عقب
آباد علی زئی خاندان کی ہے، جن سے انہوں نے یہ اراضی خرید کی تھی تاہم نیب
عدالت کی جانب سے شواہد کی بنیاد پر کئے جانے والے فیصلے اور اس فیصلے کی
بنیاد پر کی جانے والی کاروائی، پلازہ کے مالک کے الزامات کی نفی کرتی
دکھائی دے رہی ہے۔