نوشکی ،پہلا آل فورڈسٹرکٹ بیاد انجینئر شہید سعید اللہ بادینی فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر
ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلا آل فورڈسٹرکٹ بیاد انجینئر
شہید سعید اللہ بادینی فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندا فائنل میچ دیبہ محمڈن کلب
کوئٹہ نے ینگ شہزاد کرکٹ کلب نوشکی کو ہرا کر چیمیئن بننے کا اعزاز حاصل
کرلیا ۔
فائنل میچ کے مہمان خاص رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی میر محمد عثمان
بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ،ادب او ر دیگر شعبوں کی طرح
اسپورٹس میں بھی نوشکی کے نوجوانوں نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے۔
فٹبال ،کرکٹ ،ٹیکوانڈو ،شوٹنگ بال سمیت دیگر گیمز میں نوشکی کے کھلاڑیوں نے
کم وسائل کے باوجود انٹرنیشنل سطح پر علاقائی جزبے کے تحت کامیابی حاصل کی
ہے ،کھیل واحد راستہ ہے جس کے زریعے ہم نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے دور
کر کے صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لا سکتے ہے، نوجوان تعلیم کو اولین
ترجیح دیکر بہتر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں دنیا میں وہی
قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے تعلیم کو اہمیت دی۔
حاجی میر محمد عثمان بادینی نے کہا کہ نوشکی میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے
بابو میر محمد رحیم مینگل کے گران قدر خدمات قابل تحسین ہے تمام آفسیران
اور مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ اسپورٹس کے فروغ کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ
افزائی کریں ۔
مہمان خاص نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے ڈیڑھ لاکھ ،دونوں ٹمیوں کیلئے 10,10ہزار
بولان ٹیکوانڈو انسٹی ٹیوٹ کیلئے 10ہزار ،سکاوٹس کیلئے 10ہزار،پریس کلب
کیلئے 10ہزار ،ریفریز کیلئے 2ہزار ،اناونسر کیلئے 2ہزار روپے دینے کا اعلان
کیا۔
شاندار فائنل میچ میں بولان ٹیکوانڈو انسٹی ٹیوٹ کے کھلاڑیوں نے خوبصورت
ڈیمانسٹریشن شو پیش کر کے شائقین سے خوب داد وصول کی ،ٹیکوانڈو کے کھلاڑیوں
میں شہید سعید اللہ بادینی کے فرزندان نے بھی ڈیمانسٹریشن شو پیش کی۔
اختتامی میچ میں بی این پی کے ضلعی آرگنائزر میر خورشید جمالدینی،جمیعت
علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا منظور احمد مینگل،حاجی ولی محمد
بادینی ٹرسٹ کے چیئر مین حاجی رحمت اللہ بادینی سمیت شائقین فٹبال کی بڑی
تعداد موجود تھی ۔