Apr 19, 2018 08:06 pm
views : 444
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
اسلام آباد،پاکستان کی حراست میں کمانڈر کلبھوشن جادیو ثبوت ہے کہ کون دہشتگردی کررہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی
کررہا ہے ،ساری دنیا جانتی ہے دہشتگردوں اور اُن کا سرغنہ کون ہے,پاکستان
نے برطانوی سرزمین پر بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کی ہرزہ سرائی کو رد
کردیا۔
اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے
کہا کہ پاکستان کی حراست میں کمانڈر کلبھوشن جادیو ثبوت ہے کہ کون دہشتگردی
کررہا ہے, پاکستان نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے بے بنیاد بیانات کو پہلے
ہی مستردکرچکا ہے، بھارت اپنی اندرونی سیاست کیلئے پاکستان کیخلاف بیانات
سے باز رہے، بار بار جھوٹ کو دہرانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی کنفیوژن نہیں ،
ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہمارے اپنے ملکی مفادات ہیں، پاکستان امریکا
سمیت کسی بھی بھی ملک کے نہیں بلکہ اپنے قومی مفاد کو دیکھتا ہے، کسی ملک
کےساتھ غلط فہمیوں کی وجہ اس کے مفادات کو نہ ماننا ہے۔