کراچی،آباد گاروں کے مسائل پر فنکشنل اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی کا احتجاج
آباد گاروں کے مسائل پر فنکشنل اور ن لیگ کے ارکان گندم کی بوریاں لے کر
سندھ اسمبلی پہنچ گئے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی دو جماعتوں فنکشنل لیگ
اور نواز لیگ کے ارکان نے اسمبلی کے زینے پر آبادگاروں کو درپیش مسائل کے
حل کے لئے انوکھا احتجاج کیا ، ارکان نے ہاتھوں میں باردانہ (گندم کی خالی
بوریاں)تھامی ہوئی تھیں،احتجاجی ارکان اسمبلی نے سندھ میں باردانہ کی غیر
منصفانہ تقسیم پر چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی
کیا۔
اپوزیشن رہنماؤںصرت سحر عباسی،ڈاکٹر رفیق بانبھن، وریام فقیر، حاجی شفیع
جاموٹ ،سورٹھ تھیبو نے سندھ اسمبلی کے زینے پر بوریاں رکھ کر حکومت کے
خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر
عباسی نے کہا کہ صوبے میں پرچی سسٹم پر باردانہ دیا جارہا ہے غریب کاشتکار
باردانہ کے لئے خوار پھرتے رہتے ہیں سندھ بھر میں آبادگار باردآنہ کے لئے
احتجاج کر رہے ہیں بلاول زرداری پنجاب کے کاشتکاروں کے لئے روز ٹوئٹ کرتے
تھے آج بلاول زرداری کو ٹوئٹ یاد نہیں رہا ہمیں علم ہے کہ اسمبلی میں بات
نہیں کرنے دی جائے گی۔
نصرت سحر عباسی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کاشتکاروں کی زندگی اجیرن
کردی ہے بلاول بھٹو کو آج سندھ کے غریب کاشتکار یاد کیوں نہیں آرہے مراد
علی شاہ کے آنے سے مسائل اور بڑھے ہیں حکومت میں سب نے فرنٹ میں رکھے ہوئے
ہیں اللہ کا شکر ہے کہ اب یہ فرنٹ مین پکڑے جا رہے ہیں انشااللہ اصل مین
بھی جلد پکڑے جائیں گے۔