اسلام آبادعمران خان نے تو کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا باقی کب لیں گے،بابر اعوان
رہنما تحریک انصاف سابق سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان کی کل عمران خان نے تاریخ
ساز اقدام کیا ہے،ایک تہائی ارکان صوبائی کے پی کے کو کرپشن کے الزامات کے
تحت نااہل قرار دیا جائے گا،الیکشن کمیشن بھی انہیں نااہل قرار دے سکتا
ہے۔
سپریم کورٹ کے احاطے میںذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان کا کہنا تھاجو ارکان بکے انکے خلاف
نیب بھی کاروائی بھی کرسکتا ہے،اسپیکر ان کے خلاف ریفرنس بھیج سکتا
ہے،سینیٹ الیکشن آرٹیکل 218کے تحت ان ارکان کی حد تک اثر ہوسکتا ہے،چیئرمین
و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب پر بھی مخصوص حالات میں اثر پڑسکتا ہے۔
بابر اعوان کا کہناتھا کہ اب سینٹ میں اقتدار اور اپوزیشن لیڈردونوں میں
ایک ہی لوگ ہیں،پنجاب میں بھی ووٹ خریدے اور بیچے گئے وہاں جرات کریں وہاں
بھی ایکشن لیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تو کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا باقی کب لیں گے۔