Apr 19, 2018 10:10 pm
views : 481
Location : FC Headquarter
Quetta- CM Balochistan Addresses
کوئٹہ،ملک دن بدن امن کاگہوراہ بنتاجارہاہے، ہماری فورسزنیدہشت گردوں کو ناکام کردیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکا کہنا ہے کہ اسٹیج پرآکرتنقیدکرناآسان ہیمگرجان کانذرانہ دیناآسان نہیں، منظورپشتین جیسے لوگ اسٹیج پر آکرتنقید کررہے ہیں پہلے کہاں تھے، جب دہشت گردی ہورہی تھی، ہماری فورسز نے ملک کو امن کا گہوراہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک دن بدن امن کاگہوراہ بنتاجارہاہے، ہماری فورسزنیدہشت گردوں کو ناکام کردیا، فورسز نے دہشتگردوں کے عزائم کوخاک میں ملادیا ہے، شہداکے والدین کو سلام پیش کرتاہوں،عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ اسٹیج پرآکرتنقیدکرناآسان ہیمگرجان کانذرانہ دیناآسان نہیں، منظورپشتین آج اسٹیج پر آکرتنقیدکررہے ہیں پہلے کہاں تھے، جب دہشت گردی ہورہی تھی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ منظورپشتین آج تقریریں کرکے لوگوں کوورغلاتیہو، منظورپشتین آج کہتے ہو دہشت گردی کے پیچھے وردی ہے، اس وقت کہاں تھے جب دہشت گردی کی نشانے پر وردی تھی،منظورپشتین ایسی بات کرتے ہو تو دہشتگردی تمہارے دماغ میں ہے، ایسی سوچ کیساتھ آگینہیں بڑھ سکتے، پاکستانی قوم کو تقسیم کرنا آسان بات نہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس قسم کی سیاست کوختم کرکے ملک کی ترقی کاسوچناچاہیے، ہم سندھی، بلوچی، پنجابی یاپٹھان نہیں بلکہ پاکستانی ہیں،عبدالقدوس بزنجو نے منظورپشتین کو چیلنج کیا کہ ہمت ہیتو’’را‘‘اور’’این ڈی ایس‘‘کیخلاف بات کرو، ہمت ہیتودہشت کیخلاف بات کرو، ان عناصر کیخلاف بات کرو جو پاکستان کیخلاف بات کرتے ہیں، ان جیسیلوگوں نیکبھی را اور دیگرکیخلاف بات نہیں۔