Apr 19, 2018 10:45 pm
views : 412
Location : Pakistan House
Karachi- Chairman PSP Mustafa Kamal Press Conference
کراچی،معروف عالم دین جمیل راٹھور کمال کےقافلے میں شامل ہوگئے
معروف عالم دین جمیل راٹھور کمال کےقافلے میں شامل ہوگئے۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو کال
کر کر کے تنگ کیا جارہا ہے،تنبیہ کرتا ہوں یہ سلسلہ بند کیا جائے،ایم کیو
ایم کا برانڈ گندا ہوچکا ہے۔
چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کا پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ کچھ دیر بعد کچھ لوگ پریس کانفرنس کرینگے اور
کہینگے زبردستی لایا گیا ہےیا بھیجا گیا ہے ،ایم کیو ایم سے لوگ بددل ہوکر
ہمارے قافلے میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم ڈرائنگ روم کی صرف لفاظی سیاست نہی کر
رہے،ہم لوگوں کے درمیان رہتے ہیں اور ان کے مسائل سے آشنا ہیں،ہمارے اراکین
صوبائی و قومی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیئے ہر دروازہ کھٹکا رہے
ہیں۔
چیئرمین پی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ کل ہم دوپہر تین بجے کے الیکٹرک کے
مرکزی دفتر پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،میں اور انیس قائم خانی خود وہاں
موجود ہونگے۔