کراچی ، محکمہ کھیل کی جانب سے 17 ویں سندھ گیمز کا آغاز ہو گیا
کراچی میں محکمہ کھیل کی جانب سے 17 ویں سندھ گیمز کا آغاز ہو گیا ہے، شاندار ایونٹ 22 اپریل تک جاری رہے گا، صوبہ بھر سے مرد اور خواتین کی بڑی تعداد مقابلوں میں شریک ہو رہے ہیں۔
سندھ گیمز کے افتتاحی روز کھلاڑی رننگ اور تھروئنگ سمیت مختلف ایتھلیٹکس کےمقابلوں میں شرکت ہوئے، شاندار ایونٹ میں صوبہ بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
17ویں سندھ گیمز کا میزبان بنا کراچی مزار قائد سے کھیلوں کی مشعل کا سفر شروع ہوا جسے نیشنل کوچنگ سینٹر تک لایا گیا جہاں اولمپئین اصلاح الدین نے اسے روشن کیا،رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ تھے،تقریب میں ٹیموں کا مارچ پاسٹ ہوا،جس کے بعد اسکول کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔
سندھ گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑی بھی خوش نظر آئے کہتے ہیں کہ جیت کر ہی واپس جائیں گے۔پہلے روز ہونے والےکراچی نے چار گولڈ میڈل حاصل کرلئے جبکہ سہولیات کی کمی کا شکوہ کرنے والے ایتھلیٹ خاصے پرجوش دکھائی دیئے مقابلے 47 ڈیسیپلین میں ہونے والے مقابلے 22 اپریل تک جاری رہینگے۔
گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر کھیل سندھ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہوگئے ہیں،اب یہ سلسلہ رکے گا نہیں۔