کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ )میجر جنرل محمد سعیدکا بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کادورہ
ڈی جی رینجرز (سندھ )میجر جنرل محمد سعید نے بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ
اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ سیمینارنیٹ ورکنگ سیشن 2018 میں شرکت کی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اس موقع پربن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ
انڈسٹری کے پیٹرن اِن چیف، صدر اور ممبران نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کو خوش
آمدید کہا۔
ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران کراچی آپریشن کے پسِ منظر اور اس کے
محرکات کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) نے واضح کیا کہ کراچی
میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز (سندھ ) ہر
ممکن اقدامات کر رہی ہے اورکراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں
نظر آرہے ہیں۔
بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ممبران نے سیمینار کے اغراض و
مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اظہارکیا کہ کراچی میں صنعتی سرمایہ کاری کو
فروغ دینے کے لیے یہ لازم ہے کہ تاجر برادری اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل
کو مثبت بنیادوں پر جلد حل کر کے اندرونِ اور بیرونِ ملک سرمایہ کاروں کے
لیے مزید سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔
اس موقع پر بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ممبران نے رینجرز
کی جانب سے امن و امان کی بحالی اور تاجر برادری کیلئے کیے گئے سیکیورٹی
انتظامات پرتمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔