صوابی،شہر اور گردونواح می تیز بارش کے بعد عمران خان کا دورہ صوابی منسوخ
صوابی اور گرد و نواح میں تیز بارش کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا دورہ صوابی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق صوابی میں تیز بارش اور موسم کی خرابی کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کےبعد صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں بھی روک دی گئی ہیں۔پی ٹی آئی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں جائے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج دوپہر صوابی یونیورسٹی میں اکیڈیمک بلاک اور بامخیل کے مقام پرصوابی سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کرنا تھا۔
کپتان صوابی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھاجس میں آئندہ کی حکمتِ عملی کا اعلان کرنا تھاجبکہ مقامی رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی کپتان کے ایک روزہ دورے کے شیڈول کا حصہ تھیںتاہم بارش کے سب دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔