اسلام آباد،شہر اقتدار میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
شہر اقتدار میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح چھ بجے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے بعد شہر کا موسم سہانا ہوگیا ہے لاہور، ملتان اور ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف حصوں اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش ہوئی،جبکہ کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا,گاشتہ رعوز اسلام آباد میں 03 ملی لیٹر بارش رکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، فاٹا، گلگت بلتستان سمیت کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ اس دوران ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوٰں، ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ بھی ہے۔