Apr 20, 2018 05:04 pm
views : 443
Location : Supreme Court Of Pakistan Peshawar
Peshawar- Chief Justice Mian Saqib Nisar visits Supreme Court Of Pakistan Peshawar
پشاور ، پروٹوکول کیس کی سماعت ،خیبر پختونخوا کی پولیس کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی شاباشی
خیبر پختونخوا کی پولیس کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارنے بھی شاباش
دی۔ چیف جسٹس نے پروٹوکول کیس کی سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر
کورٹ کسی کو سیلوٹ کر سکتی تو وہ آئی جی خیبر پختونخوا کو کرتے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان پشاور برانچ رجسٹری میں غیر متعلقہ افراد کو
پروٹوکول کیس کی سماعت ہوئی۔آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود بھی
عدالت میں پیش ہوئے۔
آئی جی نے چیف جسٹس کو غیر متعلقہ افراد کو سیکیورٹری فراہم کرنے کے حوالے
سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ1769 اہلکاروں کو واپس بلایاجس پر چیف جسٹس
ثاقب نے آئی جی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورٹ کسی کو سیلوٹ کر سکتی
تو وہ آئی جی خیبر پختونخوا کو کرتے۔