پشاور ، عمران خان نے ناانصافی اور ہارس ٹریڈنگ شروع کی ،امیرمقام
وزیراعظم کے مشیر انجنئیر امیرمقام نے کہا عمران خان اتنی بڑی باتیں کرتے
ہیں ، اتنا بڑا لیڈر کہتے ہیں خود کو بابر سلیم کب سے پی ٹی آئی میں چلے
گئے۔ عمران خان کو پرویز خٹک جو کچھ لکھ کر دے وہ بول دیتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجنئیر امیرمقام نے پشاور
پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دو دن میں عمران
خان کو بدنام کرنے پر نوٹس بھجوایا جائے گا، عمران خان نے ناانصافی اور
ہارس ٹریڈنگ شروع کی۔ ایوب آفریدی بندہ کون ہے؟ کب سے پی ٹی آئی میں شامل
ہوا؟ کب سے سیاست میں آیا؟ ہم نے تو سنا ہے کہ ایوب آفریدی کی کوئی لاہور
میں ہائیر کمپنی ہے، اصولوں کے چیمپین نے سینٹ کو متنازہ بنایا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا خیال زمان کا بھی قطر میں کاروبار ہے، عمران خان
نے اپنے ایم پی ایز کو بیچا ہے، پرویز خٹک سے پوچھا جائے کہ کتنی قیمت پر
سینٹرز لائے ہیں ، اینکروں سے کہتا ہوں کہ قوم کے سامنے یہ باتیں لائیں۔
ٹیکنوکریٹ کا ٹکٹ اعظم سواتی کو دیا گیا وہ بھی کاروباری ہے، عالم دین
مولانا سمیع الحق کے ساتھ بھی بڑا کیا ہے ۔
امیرمقام نے کہا سینٹ میں ایسے لوگوں کو بھیجا گیا جنہوں نے زیادہ پیسے
دیے، زرداری سے کیسا گلا خود عمران خان بھی بکے ہیں ، عمران خان نے کہا تھا
کہ زرداری سے ہاتھ نہیں ملاوں لیکن تیر پر ٹھپہ لگایا ہے۔ جو عمران کے
ساتھ نہیں ہوتے وہ گندے ہوتے ہیں، سب سے بڑا خریدنا والا پرویز خٹک ہے سب
سے بڑا بروکڑ پرویز خٹک ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کوہستان میں ایک ایم پی اے کو ڈی سیٹ کروایا ضلع
بنانے کے لیے پھر اپنا ایم پی اے لے کرآئے، کیا حشر کر دیا ہے پشاور کا آج
کے پی عوام کو مقروض صوبہ بنادیا ہے۔