پشاور ، حلفاً کہتی ہو کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ پی ٹی ائی امیدوار کو دیا ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی
ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی نے کہا کہ حلفاً کہتی ہو کہ سینیٹ میں ووٹ
پی ٹی ائی امیدوار کو دیا،وزرا ء امن پسند افراد کو بچانے لے لیے مجھے
پھنسا رہے ہیں ۔
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی نے ہاتھ میں قران اٹھا کر چیلنچ کیا کہ پرویز خٹک اس الزام کو ثابت کریں ۔
ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی نے پشاور پر یس کلب میں پریس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز ان پر الزام لگایا کہ انہوں
نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ دوسری پارٹی کے امیدوار کو دیا جو کہ سراسر بے
بنیاد ہیں۔
فوزیہ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الزام لگایا اور ان کی عزت کو اچھال دیا ۔ وہ اب اس فیصلے کے خلاف عدالت جائنگے ۔