Apr 20, 2018 07:24 pm
views : 493
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets All City Tajir Ittehad Delegation
کراچی، شہر قائد کے اصل حقائق کو اجاگر کرنے کے لئے تاجروں کا متحرک ہونا خوش آئند ہے،گورنرسندھ
کراچی میں گورنر سندھ سے گورنرہاؤس میں آل سٹی اتحاد کے صدر حماد پونا والا
کی قیادت میں آنے والے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پولیس کرکٹ ٹیم کے
چیف سلیکٹر ایس ایس پی عمر شاہد اور ایس پی سٹی شہلا قریشی بھی موجود تھی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات میں شہر کے ساز گار ماحول ،اصل حقائق
دنیا کے سامنے لانے کے لئے تاجروں کی تجاویز، شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں
میں اضافہ کے لئے سماجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے کردار،شہر میں
جاری معاشی و اقتصادی سرگرمیوں، سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ، کھیلوں
کے فروغ ، پولیس عوام کے مابین تعاون کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت
کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ روشنیوں کے شہر
کراچی میں مکین آزادانہ ماحول میں سیاسی ، سماجی ، معاشی ، اقتصادی ،
تجارتی ، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ، مشکل
حالات میں معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے والے تاجروں کا مثبت سرگرمیوں کے
ذریعہ شہر کے اصل امیج کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے متحرک ہونا خوش آئند
ہے۔
محمد زبیر نے شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کے اشتراک سے آل سٹی تاجر
اتحاد اورسندھ پولیس کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کے انعقاد سے شہر کا مثبت
امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ 2013 ء میں مشکل حالات میں صنعت کار ،
تاجر اور کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ افرادمشکل زندگی گذار رہے تھے لیکن
حب الوطنی کے جذبہ نے انھیں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر
راغب کیا ،ان کی گراں قدر خدمات کے باعث ہی ملکی معیشت دوبارہ مستحکم ہو
گئی ،شہر میں امن و امان کے قیام ، مستحکم معیشت اور سیاسی ، سماجی ،
ثقافتی ، ادبی ، کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے پروان چڑھنے سے کراچی
ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن رہا ہے۔
ملاقات میں ایس ایس پی عمر شاہد نے بتایا کہ پولیس عوام کے ساتھ تعاون
بڑھانے کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنا رہی ہے ، میچ کے ساتھ ساتھ فیسٹول
کے نعقاد سے شہریوں کو بھرپور تفریح کے مواقع میسر آئیں گے ، رنگا رنگ
تقریب میں شہریوں کی بھرپور شرکت سے دنیا میں کراچی کا اصل امیج اجاگر کرنے
میں مدد ملے گی اس ضمن میں میڈیا بھی بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے۔