کوئٹہ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ دورانی کا پریس کلب کا دورہ
اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ دورانی نے پریس کلب کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صحافیوں نے اسپیکر کوبارش کے باعث پریس کی متاثر ہونے والے
کمروں اوردیگر مشکلات سے آگاہ کیا۔اسپیکر نے بارش سے متاثرہ کمروں کا دورہ
بھی کیا۔
سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ دورانی نے کہا مسائل کو اجاگر کرنے میں
صحافیوں کا اہم کردار ہے،جو میرے بس میں ہو گا میں پریس کلب کے لئے
کرونگی،بارش سے متاثرہ کمروں ،لائبری کو فعال بنانے اور اسپورٹس روم کے لئے
ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی،صحافیوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ کسی بھی خبر کا
فالواپ ضرور لیں اور دونوں طرف کا موقف جانیں۔
اسپیکر راحیلہ دورانی نے کہا میڈیا مسائل کے حل کی جانب بھی کام کرئے،صحافی
اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مختلف مسائل کے حل کے لئے سیمینار کا انعقاد
کریں ،ہم ایک دوسرے کا بازو بن کر مسائل کا حل نکال سکتے ہیں،مسئلے کاحل
بات چیت سے نکالا جا سکتا ہے،صحافیوں کی خدمات قابل تعریف ہیں۔