لاہور،اختیارات نچلی سطح تک جانے چاہئیں مگر اس پر عمل نہیں ہورہا ،وسیم اختر
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہےکہ اختیارات نچلی سطح تک جانے چاہئیں مگر
اس پر عمل نہیں ہورہا اور میئر کی حیثیت سےمیرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ میئر
کراچی وسیم اختر نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی جس کےبعد ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اخترکا کہنا تھا کہ ہماری
جماعت سندھ کی دوسری اور ملک کی چوتھی بڑی جماعت ہے، آپسی اختلافات کی وجہ
سے نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا معاملہ اب سوچنے سے آگے
چلا گیا، اب عملی کام کی ضرورت ہے، سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کا کام کراچی میں
اچھا نہیں ہے، یہ محکمہ بھی سندھ حکومت کے کنٹرول میں ہے، اختیارات نچلی
سطح تک جانے چاہئیں مگر اس پر عمل نہیں ہورہا، میئر کی حیثیت سےمیرے پاس
کوئی اختیار نہیں۔
کراچی میں بجلی بحران پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے سامنے ہم
نے احتجاج کیا تھا، وزیراعظم، صدر مملکت اور وزیراعلی پنجاب بجلی کا بحران
حل کریں، عوام مشکل میں ہیں۔