اسلام آباد،سی پیک پا کستان کی تقد یر بد لنے کی ابتدا ء ہے ،ابھی مز ید آ گے بڑ ھنا ہے،چینی سفیر
پا کستان میں متعین چین کے سفیر یا ئو جنگ نے کہا ہے کہ چینی زبان پاکستان
سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے، دو نو ں اطراف کی عوام ایک دوسرے کی ز با ن
سیکھتے ہو ئے مز ید قر یب ہو رہے ہیں، چین میں 8جا معات اردو ز با ن سکھا
رہی ہیں۔
چینی زبان کے اقوام متحدہ کے دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے
ہو ئےچینی سفیر نے کہا کہ 20سال قبل انہو ں نے بطور جو نیئر سفا رتکار پا
کستان میں فرا ئض سر انجام دیئے ، پا کستان میں چینی ز بان اور ثقا فت کے
فر و غ کیلئے نوے کی دہا ئی کے اختتام پر بات چیت شروع ہو ئی، اس وقت یہ
کام مشکل نظر آ رہا تھا تا ہم آ ج مشتر کہ کا وش کے ثمرات سا منے آ رہے
ہیں، نہ صرف پا کستا نی عوام چینی ز با ن سیکھ رہے ہیں بلکہ چینی عوام بھی
پا کستانی ز بان سیکھ رہی ہے، قو مو ں کے ما بین با ہمی تعاون و شرا کت
داری صرف معا شی تعلقات سے ہی کا میا ب نہیں ہو تی بلکہ اس کیلئے ایک دوسرے
کی ز بان اور ثقا فت کی سمجھ بو جھ حاصل کر نا بھی ضروری ہو تا ہے۔
یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ چینی حکو مت نے چین پا کستان اوتصا دی را ہداری (
سی پیک)) کے تحت پا کستان میں مز ید چینی ز بان کے مرا کز قا ئم کرنے کا
فیصلہ کیا ہے، اگر ہم ایک دوسرے کی زبان سمجھتے ہیں تو ہم تہذیبوں سے
واقفیت حاصل کرتے ہیں،ر یا ستو ں کے ما بین تعاون عوا می را بطو ں پر منحصر
ہو تا ہے، سی پیک پا کستان کی تقد یر بد لنے کی ابتدا ء ہے جس کے تحت نو
جوا نو ں کو روز گار کے بہتر ین موا قع میسر آ رہے ہیں اور ابھی مز ید آ
گے بڑ ھنا ہے، سی پیک منصو بہ دو نو ں مما لک کی سفا رتکا ری کے ما بین اہم
جز و بن کر ابھرا ہے۔