اسلام آباد،عالمی توازن مغرب سے ایشیا خصوصا چین کی جانب منتقل ہو رہا ہے،مشاہد حسین سید
سینیٹر مشا ہد حسین سید نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کی ثقافت اور تاریخ کے
درمیان گہرے روابط ہیں،چینی زبان تاریخ، ثقافت اور سماجی معاشرت کی آئینہ
دار ہے ،عالمی توازن مغرب سے ایشیا خصوصا چین کی جانب منتقل ہو رہا ہے ۔
چینی زبان کے اقوام متحدہ کے دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے
ہو ئے سینیٹر مشا ہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان اور چین کی ثقافت اور
تاریخ کے درمیان گہرے روابط ہیں،چینی زبان تاریخ، ثقافت اور سماجی معاشرت
کی آئینہ دار ہے ،چینی زبان سیکھنے کی جستجو پاک، چین باہمی تعاون اورربط و
محبت کے باعث ہے ،چینی زبان میں کچھ الفاظ ایسے بھی ہیں جو اردو سے ملتے
جلتے ہیں،چین میں پاکستان کے 25 ہزار طالبعلم چینی زبان سیکھ رہے ہیں جبکہ
22 ہزار مختلف علوم سے روشناس ہو رہے ہیں،نجی شعبہ چینی زبان کے فرو غ میں
اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا سی پیک تین سیز پرمشتمل ہے جس کا مطلب کوریڈور،
کلچر اور کنیکٹیویٹی ہیں،60ہزار پاکستانی چینی کمپنیوں کیساتھ کام کر رہے
ہیں اور اس تعداد میں مز ید اضا فہ ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی توازن
مغرب سے ایشیا خصوصا چین کی جانب منتقل ہو رہا ہی, علا مہ اقبا ل نے اپنی
شا عری میں بھی چین کی تر قی و خا شحا لی کا پیغام دیا تھا ، اکیسو یں صدی
ایشیا با لخصو ص چین کے ابھر نے کا پیغام لیکر آ ئی ہے،،چین کو مغر بی یا
بھا رتی میڈ یا اور عینک کے ذ ر یعے نہیں بلکہ چینی تہذ یب سے دیکھنے کی
ضرورت ہے، بھا رتی و مغر بی میڈ یا میں روزا نہ کی بنیاد پر چین اور سی پیک
مخا لف آ رٹیکلز چھا پے جا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں ہے۔
تقر یب میں پا کستان میں چینی زبان کے فرو غ میں اہم کردار ادا کر نے والے
افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ مشا ہد حسین سید نے کہا کہ آ ج چینی
سفیر یا ئو جنگ کی سا لگر ہ ہے لہذا ہم سب انہیں مبا رکباد پیش کر تے ہیں،
تقر یب کے اختتام پر چینی سفیر کی سا لگر ہ کا کیک بھی کا ٹا گیا۔