لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین محمد راغب حسین کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین محمد راغب حسین نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران محمد راغب حسین نے صوبہ
پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے غیرمعمولی اقدامات پر شہبازشریف
کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔
امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین محمد راغب حسین نے کہا شہبازشریف
وڑنری لیڈر ہیں۔آپ نے عوام کی خوشحالی کیلئے انتہائی محنت کے ساتھ کام کیا
ہے۔امریکہ میں مقیم پاکستانی بھی شاندار وڑن کے قائل ہیں۔جس طرح آپ نے
پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے، اسی طرح کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں کے
لوگ بھی آپ کی طرف دیکھتے ہیں۔میں ذاتی طور پر آپ کا مداح ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا عوام کی خدمت میرے خون میں رچی بسی
ہے۔ ہم نے پاکستان کے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔ پاکستانی
عوام مجھے دل و جان سے عزیز ہیں۔ عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے۔ہم
ترقی اور خوشحالی کے سفر کو ہر شہر تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں۔