کراچی،انسداد دہشتگردی عدالت نےراؤ انوار سمیت 12 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر 2 مئی تک جیل بھیج دیا
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مرکزی ملزم
سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 12 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر 2 مئی
تک جیل بھیج دیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کیس کی سماعت
ہوئی،پولیس نے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور اس کے قریبی
ساتھی شکیل فیروز سمیت 12 گرفتار ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش
کیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسود قبائل
کے قانونی مشیر پیر رحمان محسود کا کہنا تھا کہ آج راؤ انوار کو دوسری بار
بغیر ہتھکڑی کے عدالت میں پیش کیا گیا جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔
محسود قبیلے کے وکیل صلاح الدین پنہورکا کہنا تھاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ
ابھی تک پیش نہیں ہوئی ہے،آج ریمانڈ پیریڈ پورا ہوگیا ہے،ر راؤ انوار سمیت
12 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر 2 مئی تک جیل بھیج دیا ہے۔