لاہور،قیام پاکستان کی جدوجہدمیں بڑی قربانیاں دی گئیں، کیا کوئی اپنےقوم،ملک کی بےقدری کرتاہے،چیف جسٹس
چیف جسٹس ثاقب نثارنےکہاہےکہ قیام پاکستان کی جدوجہدمیں بڑی قربانیاں دی گئیں، کیا کوئی اپنےقوم،ملک کی بےقدری کرتاہے؟۔
لاہورمیں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنےایوان اقبال لاہورمیں علامہ
اقبال کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ ہمارےادارےکی خوبصورتی یہی
ہےکہ ہم دباؤقبول نہیں کریں گے۔
چیف جسٹس نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی کی 80کینال زمین گرڈاسٹیشن کیلئےدی
جارہی ہے،بنیادی انسانی حقوق دیناریاست کاکام ہے، تعلیمی اداروں کوبنانےکی
بجائےگرایاجارہاہے، کیاایساماحول فراہم کیاکہ طالبعلم باآسانی تعلیم حاصل
کرسکے۔
میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بغیربجلی اورپانی کےاسکول چل
رہےہیں،پنجاب میں بھی اسکولوں کی یہی صورت حال ہے،اگرہماراپیسہ تعلیم پرخرچ
نہیں ہورہاتوکہاں جارہاہے، اسپتالوں کےدورےسے متعلق انھوں نے بتایاکہ جن
اسپتالوں میں گیاہوں وہاں بنیادی سہولیات نہیں تھی۔1300میں سے1170دوائیاں
ٹیسٹ ہوگئی،باقی دوائیوں کےٹیسٹ کیلئےوقت مانگاگیاہے۔