Apr 21, 2018 08:29 pm
views : 465
Location : Railway Station
Lahore- Railway Minister Khawaja Saad Rafiq Addresses
لاہور، ہم اقربا پروری سے محفوظ نظام دے کر جا رہے ہیں،خواجہ سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم اقربا پروری سے محفوظ نظام دے
کر جا رہے ہیں، آئندہ نسلوں کو یہ کھینچا تانی اور رسہ کشی کا کھیل نہیں
ملنا چاہیئے،خسارہ کم کرنےکاواحدحل ریلوےکی آمدنی بڑھاناہے، ریلوےمیں
غیرملکی سرمایہ کاری لانی ہوگی تب ہی جا کر ہم ریلوے کو خسارے سے نکال
پائیں گے
لاہور میں سعدرفیق کاخیبرمیل کی نئی کوچزکی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے
کہنا تھا کہ آج جن نئی دو کوچز کا افتتاح کیا کل سے ٹرینوں میں لگ جائیں
گی، اسی رفتار سے کام کرتے رہے تو جلد بہتری آئے گی،ماضی میں پاکستان
ریلوےکی ترقی پرتوجہ نہیں دی گئی، ہمیں ریلوےکس حالت میں ملی تھی اوراب کس
حال میں ہے۔ انھوں نےکہاکہ جب ہمیں ریلوے ملی تھی تب ریلوےکی آمدنی 18 ارب
اورخسارہ 30ارب سےزیادہ تھا جب کہ اس سال جون میں ہماری آمدنی 50
ارب،خسارہ 35ارب ہوگا۔
سعد رفیق کا کہنا تھاکہ اب بار بار بتانا پڑتا ہے ریلوے کس حال میں تھی اب
کیا ہوگئی ہے۔ 14618 ارب کمائی تھی ساڑھے 30 ارب کا خسارہ تھا۔ آج آمدنی
50 ارب اور خسارہ 35 ارب ہے۔ پنشن اور تنخواہوں پر 68 ارب روپے خرچ ہو جاتے
ہیں۔
ریلوے کے وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہ اورپنشن پرہمارا کنٹرول نہیں،
ہرسال تنخواہ اورپنشن میں اضافہ ہوتاہے، خسارہ کم کرنےکاواحدحل ریلوےکی
آمدنی بڑھاناہے، ریلوےمیں غیرملکی سرمایہ کاری لانی ہوگی تب ہی جا کر ہم
ریلوے کو خسارے سے نکال پائیں گے۔