لاہور ، پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہبازشریف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہبازشریف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کل
بھی عوام کے دلوں میں بستی تھی اور آئندہ بھی عوام کے دلوں میں رہے گی۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ہے۔عوام کی خدمت خالی
نعروں سے نہیں ہوتی۔نام نہاد تبدیلی کے دعویدار صرف کھوکھلے دعوے کرتے رہے،
عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر نے کہا آج ان کی حکومت کی کارکردگی عوام کے
سامنے ہے۔یہ جماعت کے پی کے کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں
ناکام رہی ہے۔ہمیں کے پی کے کے عوام نے موقع دیا تو دن رات اپنے بھائیوں کی
خدمت کریں گے۔کے پی کے میں حقیقی ترقی کیلئے اقدامات کریں گے۔ اس صوبے کو
بھی پنجاب کی طرح بدل دیں گے۔