پشاور، آفتاب شیرپاو کے بھانجے امیر خان خلیل کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی عاصمہ عالمگیر کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ تھا کہ پی ٹی آئی کے کون کون سے ممبر بکے ہیں۔
پشاور ملازئی میں سابق صوبائی امیدوار اور آفتاب شیرپاو کے بھانجے امیر خان
خلیل کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر ایک پر وقار تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے ہمارے
لیے قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کو پارٹی میں باعزت مقام دیا جا ئے گا ۔
پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بعض عناصر ملک کے خلاف نعرے لگا کر غیر
ملکی خریداروں میں اپنا ریٹ بڑھانا چاہتے ہیں اس زمین پر دہلی اور واشنگٹن
میں ڈیزئن شدہ نعرے نہیں لگانے دینگے ۔