Apr 21, 2018 09:57 pm
views : 412
Location : Yousuf Raza Gilani Residence
Multan- PTI Leader Jahangir Khan Tareen Media Talk
ملتان ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹ فروخت کرنے پر اراکین کو پارٹی سے نکال دیا ہے،جہانگیر ترین
پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا نوازشریف اپنے خلاف
کیس میں کوئی دفاع پیش نہیں کر سکے،،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست آئندہ
شریفوں کے بغیر ہوگی۔
سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ باقی جماعتوں نے بھی جنوبی پنجاب صوبے بارے
میں کئی بار اعلانات کیے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے اور
تحریک انصاف ہی اس کو بنائے گی۔ لاہور میں ہونے والے جلسے میں عمران خان
جنوبی پنجاب صوبہ کا حتمی اعلان کریں گے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹ فروخت کرنے پر
اراکین کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ چوہدری سرور نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ
نہیں خریدے الیکشن کمپین میں خود ان کے ساتھ تھا۔
جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ جس طرح سے حالات جارہے ہیں کوئی شک نہیں ہے
کہ تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت بنائے گی۔