لاہور ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہبازشریف سے اراکین اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اراکین اسمبلی کی جانب سے صوبے کے عوام کی
بے لوث خدمت پر محمد شہبازشریف کی کارکردگی کی ستائش بھی کی گئی۔
اراکین اسمبلی نے کہا آپ نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انتھک محنت سے کام
کیا ہے۔دیگر صوبے بھی آپ جیسی متحرک اورفعال قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔آپ
کے شاندار اقدامات عوام کی خوشحالی کا آئینہ دار ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نے کہا ہماری حکومت نے عوام کی خدمت کو اپنا
شعار بنا ئے رکھا ہے۔خدمت کے آگے گالی گلوچ کی سیاست کوئی حیثیت نہیں
رکھتی۔میرا ایمان ہے کہ عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کو سر آنکھوں پر
بیٹھاتے ہیں۔مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سیاست کی
ہے۔ہمارے منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔
ملاقات کرنیوالوں میں رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری طارق سبحانی اورسابق وزیرخوش اختر سبحانی شامل تھے۔