Apr 22, 2018 02:54 pm
views : 467
Location : Different Areas
Karachi- Sunday's Breakfast Halwa Puri
کراچی، شہریوں کی چھٹی کے دن حلوہ پوری کا ناشتہ کرنے پر ترجیح
کراچی میں شہریوں کی چھٹی کے دن حلوہ پوری کا ناشتہ کرنے پر ترجیح دیتے ہیں۔
اتوار یعنی چھٹی کا دن، ہفتے بھر کی انتھک محنت کے بعد کام سے چھٹی نصیب
ہوتی ہے اور اس چھٹی کے دن کا آغا ز اگر لذیذ حلوہ پوری کے ساتھ چنے اور
آلو کی ترکاری کے ساتھ ہو تو کیا ہی بات ہے۔چنے اور آلو کی ترکاری کے بغیر
حلوہ پوری نا مکمل ہے لیکن اسے اختصار کے ساتھ حلوہ پوری ہی کہا جاتا ہے ۔
مہنگائی کے اس دور میں جب ایک پوری کی قیمت 15روپے تک جا پہنچی ہے تب بھی
کھانے پینے کا ذوق و شوق رکھنے والے افراد خاندان کے ہمراہ ہر اتوار حلوہ
پوری کے ناشتے سے لطف اندوز ہونے کے لیے مشہور دکانوں کا راستہ پکڑتے ہیں ۔
اسکے علاوہ حلوہ پوری گھر لے جانے والوں کی لمبی لمبی قطاریں الگ سے دیکھی
جا سکتی ہیں ۔ مختصراحلوہ پوری کہلایا جانے والا یہ ناشتہ ہماری روایت اور
ثقافت کا اہم حصہ ہے ۔
اس موقع پر حلوہ پوری کھانے آئے شہری کامران نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایک اور شہری فیصل نے کہا
کاشف نے میڈ یاکے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا