لاہور ، پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر محمد شہباز شریف سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی پروگراموں اور سیاسی امور پر بات چیت کی گئی ۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر محمد زشہباز شر یف نے کہا پاکستان
ہم سب کا ہے اور ہم سب نے اس مل کر سنوارنا ہے۔پاکستان کی تمام اکائیاں
ترقی کریں گی تو پاکستان خوشحالی ہو گا۔ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مل
جل کر کام کرنا ہے۔پنجاب حکومت نے قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے اپنے
پروگراموں میں بلوچستان سمیت تمام اکائیوں کو شامل کیاہے۔
وزیرا علیٰ پنجاب محمد زشہباز شر یف نے کہاپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت
نے ملک کو چیلنجز سے نکانے کیلئے دن رات ایک کیا۔حکومت کی مخلصانہ جدوجہد
کی بدولت ہی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا ہے۔ملک کو عظیم سے عظیم تر
بنانے کیلئے کوئی کثر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے کہا آپ نے اپنی محنت اور شب و روز
کاوشوں سے پنجاب کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ پنجاب کی بے مثال ترقی آ پ کے
شاندار ویڑن کی بدولت ہے۔