لاہور ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) بلوچستان کا اجلاس
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) بلوچستان کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال،
لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادربلوچ،سابق وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری،اراکین
قومی اسمبلی زاہدحامد، حمزہ شہباز شریف ، سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ
درانی، سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی ، جمال شاہ کاکڑ، امیر افضل مندوخیل ،
سیدال خان ناصر ، یونس بلوچ اور فرید افغان خان نے شرکت کی۔
اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر کی جانب سے بلوچستان میں پارٹی
کیلئے قائم مقام عہدیداران نامزد کیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ
پاکستان مسلم لیگ( ن) بلوچستان کے قائم مقام صدر کے عہدے پر نامزدجبکہ
جمال شاہ کاکڑ اور میر افضل مندوخیل قائم مقام سینئر نائب صدور کے عہدوں پر
نامزد کیا گیا۔سیدال خان ناصر پارٹی کے قائم مقام جنرل سیکرٹری نامزد جبکہ
یونس خان بلوچ پارٹی کے قائم مقام ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد ہوئے۔فرید
افغان خان مسلم لیگ( ن) بلوچستان کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر
نامزد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی
گئی۔محمد شہباز شریف نے ثناء اللہ زہری کی پارٹی کیلئے خدمات اور قربانیوں
کو خراج تحسین پیش کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ثناء اللہ زہری پوری لگن اور جذبے
کے ساتھ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ہم سب نے مل کر بلوچستان میں پاکستان
مسلم لیگ (ن) کو مضبوط بنانا ہے۔ میں جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا۔ بلوچستان
میں جو کچھ ہوا اس پر مورخ ضرور لکھے گا۔ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں
سب نے پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کرنا ہے۔
عہدیداران مسلم لیگ (ن) بلوچستان نے کہا ہم قائد محمد نواز شریف اور پارٹی
صدر محمد شہباز شریف کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ بلوچستان کے عوام آپ کی
قدر کرتے ہیں۔