لاہور ، واہگہ بارڈر پرچم اتارنے کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت
واہگہ بارڈرپرقومی پرچم اتارنے کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں
نےبھی شرکت کی۔ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ حسن علی اپنے
مخصوص انداز سے لوگوں سے داد وصول کرتے رہے۔
واہگہ بارڈرپرقومی پرچم اتارنے کی تقریب ہمیشہ کی طرح جوش وجذبے سے
بھرپورہوتی ہے۔ تقریب میں قومی ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں اورآفیشل بھی شریک
ہوئے تو وہاں آئے حاضرین کے جذبات بیان سے باہرتھے۔ قومی ہیروز کو اپنے
درمیان پاکرلوگ دیوانہ وارنعرے بازی کرتے رہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں
حسن علی سب سے زیادہ توجہ کا مرکزتھے۔ ان کامیچ میں وکٹ حاصل کرکے خوشی کے
اظہارکا طریقہ کو توہرکسی کے ذہن پرنقش ہے۔حسن علی نے وہاں موجود لوگوں
کےسامنے اپنے اسی انداز سے اپنے جذبات کا اظہارکیا۔
انہوں نے پاک بھارت باڈر گیٹ کےقریب پہنچ کر اپنا ٹریڈ مارک جنریٹر انداز
پیش کیا جس سے تقریب میں موجود عوام اور شائقین مزید پر جوش ہوگئے اور خوب
محظوظ ہوئے۔
حسن علی اپنا انداز پیش کرنے کے بعد واپس اپنے اسٹینڈ میں پہنچے جہاں ٹیم
کے دیگر کھلاڑی سرفراز احمد ، فہیم اشرف، راحت علی, اظہر علی، بابر اعظم
موجود تھے۔
قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اورآئرلینڈ سے پہلے ان کی خصوصی طورپرواہگہ بارڈ
ر کی تقریب میں شرکت ان کی کارکردگی پربھی مثبت انداز میں اثرانداز ہوگی۔