Apr 22, 2018 05:39 pm
views : 421
Location : JI Markaz Office
Mardan- Ameer Jamat-e-Islami Siraj Ul Haq Addresses
مردان ،عام انتخابات بھی سینیٹ کی طرح ہوئے تو یہ فضول ایکسر سائز ہوگی ،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عام انتخابات بھی سینیٹ الیکشن
کی طرح ہوئے اور کرپٹ لوگوں کو ٹکٹ دیئے گئے تو نظام ٹھیک نہیں ہوگا اور
فضول مشق ہوگی۔
مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کلین پاکستان کے لئے
لیڈر کا کلین ہونا بھی ضروری ہے، اگر جماعتیں بدعنوان لوگوں کو ٹکٹ دیں گی
تو نظام کیسے ٹھیک ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بکنے پر ایک پارٹی لیڈر
کی طرف سے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے اس کارروائی کے بعد الیکشن
کمیشن سینیٹرز سے بیان حلفی لیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار مایوس عوام
کے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں، ان کے دوروں اور عوامی مسائل میں دلچسپی
لینے پر ان کے مشکور ہیں۔
امیرِجماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کا مفاد پرسٹ ٹولہ
ملک پر قابض ہے جنہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، موجودہ کرپٹ حکومت 100
فیصد ناکام ہوچکی ہے، ووٹ کو عزت دو کہنے والوں کو عوام نے باربار موقع دیا
ہے، چیف جسٹس کے دوروں اور عوامی مسائل میں دلچسپی لینے پر ان کے مشکور
ہیں انہوں نے عوام کے زخموں پر مرہم رکھا۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ کلین پاکستان کے لئے لیڈر کا کلین ہونا بھی
ضروری ہے، سینیٹ الیکشن میں ووٹ بکنے پر ایک پارٹی کےاراکین کوشوکازنوٹس
جاری کیےگئے، اب الیکشن کمیشن کو بھی چاہئے کہ وہ سینیٹرز سے بیانِ حلفی
لے، جب پارٹیاں کرپٹ افراد کو ٹکٹ دیں گی تو نظام کیسے تبدیل ہوگا۔