Apr 22, 2018 09:22 pm
views : 392
Location : MQM Bahaurdabad Markaz
Karachi- President PML(N) Shahbaz Sharif Media Talk
کراچی،شہر قائد کے بجلی بحران میں سب سے زیادہ قصور 'کے الیکٹرک' کا ہے، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے
کہ کراچی کے بجلی بحران میں سب سے زیادہ قصور 'کے الیکٹرک' کا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (بہادر آباد) کے
رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال اور شہر کے
حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد مشترکہ میڈ یاکے نمائندؤں سےگفتگو کرتےہوئے شہباز شریف نے
کہا کہ کراچی کے بجلی بحران میں سب سے زیادہ قصور کے الیکٹرک کا ہے کیوں کہ
2 پلانٹ طویل عرصے سے بند رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرنے کہا کہ 2011 میں سی سی آئی میں فیصلہ ہوا
تھا کہ کے الیکٹرک دو پلانٹ چلائے گی جس سے شہر کو 500 میگا واٹ بجلی ملے
گی لیکن کے الیکٹرک واپڈا سے سستی بجلی لیتی رہی تاکہ خود بجلی نہ بنانا
پڑے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو پلانٹس چلانے کا پابند بنانا ہے
جب کہ کل وزیراعظم خود یہاں آئیں گے، رمضان المبارک میں شہر کو بلا تاخیر
بجلی ملنی چاہیے۔کراچی گیٹ وے آف پاکستان ہے، عروس البلاد شہر پر کھربوں
روپے لگے وہ کہاں گئے؟
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2013 میں نوازشریف نے فیصلہ کیا کہ کراچی کی
روشنیاں بحال کی جائیں، رینجرز نے آزادی سے آپریشن کیا جس سے آج کراچی کا
امن واپس لوٹ آیا ہے اور 80 فیصد بھتا خوری ختم ہوگئی ہے۔
اس سے قبل شہباز شریف ایم کیو ایم (بہادر آباد) کے رہنماؤں سے ملاقات کے
لیے بہادر آباد پہنچے تو کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی
گئیں اور خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔