کراچی ، موقع ملا تو کراچی کو نیویارک بنادیں گے ،شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ موقع ملا
تو کراچی کو نیویارک بنادیں گے جب کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار کے
الیکٹرک ہے۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 2 روزہ
دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موقع ملا تو کراچی کو نیویارک بنادیں
گے جب کہ میں یہاں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے نہیں آیا، بلاول ہاؤس اور
بنی گالہ ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں، ان کے دھوکہ میں نہ آنا۔
شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکز مرادن ہاؤس کا دورہ کیا اور اے این پی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔
مرادن ہاؤس میں شاہی سید کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا
کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کاچہرہ اس کی عظمت اور شان کو دو بارہ زندہ
کرناہے، کراچی کی ترقی کیلئے بلا امتیاز کام کریں گے، کراچی میں دہشت گردی
اور ٹارگٹ کلنگ کافی حد تک ختم ہوچکی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے
متعلق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے سوال کا جواب وزیراعلیٰ خیبرپختون
خوا پرویزخٹک دیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا