Apr 22, 2018 09:53 pm
views : 436
Location : MQM Bahaurdabad Markaz
Karachi- MQM Bahadurabad Leader Khalid Maqbool Siddiqui Media Talk
کراچی ، شہباز شریف سے ملاقات صرف فوٹو سیشن نہیں تھا ،خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم پاکستان (بہادر آباد) کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ
شہباز شریف سے ملاقات صرف فوٹو سیشن نہیں تھا بلکہ ہم نے شہر کے مسائل سے
انہیں آگاہ کیا اور اپنے دکھ بیان کیے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شہری علاقوں کے ساتھ جو کیا ہے
سب کے سامنے ہے جب کہ ہم نے ملاقات میں یہ بھی بتایا کہ اس شہر کو عالمی
سطح پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے لیکن ڈھائی سے 3 کروڑ آبادی والے شہر کی
آبادی کو دانستہ طور پر مردم شماری میں کم دکھایا گیا ہے۔